Follw Us on:

انڈیا نے یہی کچھ پلوامہ کے وقت کیا تھا اور اب پھر تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، عمران خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ik in supreme court
تاریخ خود کو دہرا رہی ہے

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے انڈیا ریاست جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ پرتشدد واقعے پر ردعمل دیا ہے۔

ان کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں عمران خان نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی مودی حکومت کو خبردار کیا کہ تحقیقات سے قبل پاکستان پر انگلیاں اٹھانا ایک خطرناک کھیل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں جب بھی کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا ہے تو مودی سرکار بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے فوری طور پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ “یہی کچھ پلوامہ کے وقت ہوا تھا اور اب ایک بار پھر تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔”

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب انڈیا کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں تو پاکستان کو کیوں بدنام کیا جا رہا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ “ڈیڑھ ارب کی آبادی رکھنے والے ملک کو ‘نیوکلیئر فلیش پوائنٹ’ والے خطے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے نہ کہ الزام تراشی سے کشیدگی کو ہوا دی جائے۔”

عمران خان نے کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کشمیری عوام کی آواز بن کر ان کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔

سابق وزیرِ اعظم نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت “جعلی فارم 47” کے ذریعے مسلط کی گئی جس نے قوم کو تقسیم کر دیا۔ لیکن نریندر مودی کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں نے پاکستانی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ داخلی سیاسی استحصال اور تقسیم دراصل ہماری اجتماعی سلامتی کو کمزور کر رہے ہیں۔ بیرونی خطرات کے مقابل متحد ہونے کی ضرورت ہے، ورنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کولکتہ کے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی: 15 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس