Follw Us on:

 یوکرین پر روسی حملے کی شدت میں اضافہ، ایک ہی رات میں 367 فضائی حملے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ukrain attack on russia
یوکرین کا روس پر حملہ

عالمی خبرا رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتوار کی صبح تک 22 مختلف مقامات پر 367 فضائی حملے کیے گئے، جن میں 69 میزائل اور 298 ڈرون شامل تھے۔ فضائیہ نے بتایا کہ ان میں سے 47 میزائل اور 266 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق اتوار کی صبح یوکرین کی جانب سے ڈرونز کا ایک منظم حملہ کیا گیا، جس میں لگ بھگ 100 بغیر پائلٹ طیارے روسی حدود میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔

حکام نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے چار گھنٹوں کے دوران 95 ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا یا ناکام بنایا۔

ان حملوں میں دو ڈرون ماسکو کے قریب تباہ کیے گئے، جب کہ زیادہ تر حملے روس کے وسطی اور جنوبی علاقوں پر مرکوز تھے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے بعد ازاں ٹیلیگرام پر بتایا کہ دارالحکومت کے اطراف 11 ڈرونز کو روکا گیا۔

اس کارروائی کے دوران ماسکو کے تین بڑے ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔

علاقائی حکام کے مطابق تولہ اور ٹور شہر میں بھی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ واقعہ نے روسی فضائی تحفظ پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے نشانے پر کیوں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس