Follw Us on:

ایلون مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump and musk
ٹرمپ نے کہا، "میری اور ایلون کی بہت اچھی دوستی تھی، اب شاید نہ رہے۔" (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کے ساتھ آج اوول آفس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے اور ان کے تعلقات مضبوط ہیں۔ یہ بیان ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

اس خبر کی تصدیق بعض وائٹ ہاؤس اہلکاروں نے بھی کی تھی، جس سے یہ تاثر ملا کہ مسک اب حکومت کا حصہ نہیں رہے۔

ایلون مسک ٹیسلا، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور دیگر کئی کمپنیوں کے مالک ہیں اور وہ امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے سربراہ بھی ہیں۔

ان کے حوالے سے آنے والی متضاد اطلاعات کے باوجود صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کے اور مسک کے تعلقات قائم ہیں اور وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب، امریکی عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف عارضی طور پر بحال کر دیے ہیں۔

اس سے قبل ایک عدالت نے انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپیل کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے لیے تجارتی پالیسی کو استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر خود لوٹ کے ہمارے پاس آئے گا، انڈین وزیردفاع کا دعویٰ 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس