Follw Us on:

نوجوان ویڈیو گیمنگ سے کیسے روزگار حاصل کرسکتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shaza fatima
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے پرعزم ہے. ( فوٹؤ : میٹیس گلوبل نیوز)

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ویڈیو گیمنگ انڈسٹری میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جنہیں صحیح سَمت میں رہنمائی فراہم کرکے عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ گیم ڈیولپرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو گیمنگ کا شعبہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس میں نوجوانوں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستانی نوجوان جدید ایپلیکیشنز کی تیاری پر توجہ دیں اور اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں۔

Shaza Fatima

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹولز اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ خود انحصاری کی جانب قدم بڑھا سکیں۔ ملک میں تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

شزا فاطمہ نے اپنے خطاب میں سائبر سیکیورٹی کے اہم موضوع پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ پاکستان نے اس ضمن میں مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو محفوظ بنایا جا سکے اور عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بینائی سے محروم افراد کے لیے’ذہین جوتا‘ تیار، اب آسانی سے نقل و حرکت کرسکیں گے 

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی معیشت کے فروغ کے لیے سائبر سیکیورٹی ناگزیر ہے، اور اسی مقصد کے تحت مختلف ادارے اور ماہرین مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسیوں کے ذریعے نوجوانوں کو محفوظ اور جدید ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

گیم ڈیولپرز کانفرنس میں بڑی تعداد میں نوجوان طلبہ، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو نئی تکنیکی جہتوں سے روشناس کرانا اور انہیں ویڈیو گیم ڈویلپمنٹ کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ دینا تھا۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو ڈیجیٹل مستقبل کے لیے تیار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس