Follw Us on:

مراکش میں جانوروں کی قربانی نہ کرنے کی اپیل کیوں کی جارہی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mandhi
مراکش میں جانوروں کی قربانی نہ کرنے کی اپیل کیوں کی جارہی ہے؟( فائل فوٹو)

مراکش میں عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ بادشاہ محمد ششم نے عوام سے مویشی قربان نہ کرنے کی دوبارہ اپیل کردی۔

مراکش کے وزیر اوقاف اور اسلامی امور احمد التوفیق نے سرکاری میڈیا کے ذریعے شاہ محمد ششم کا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں مراکشی عوام سےکہا گیا کہ ملک میں جاری معاشی اور موسمیاتی بحران کے باعث مویشیوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث مویشیوں کی افزائش نسل خطرے میں پڑھ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں مویشیوں کی قربانی سے عوام بالخصوص تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہوگا، اس لیے اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کی جائے۔

مراکش کے شاہ نے مزید کہا کہ قربانی کا عمل سنت موکدہ ہے، مگر ملک کو درپیش معاشرتی، معاشی اور موسمیاتی مسائل کے باعث دین عوام کو رعایت دیتا ہے، شاہ محمد ششم نے عوام کی جانب سے 2 بھیڑیں قربان کرنےکا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:بہاولپور کا مکھی چینا اسلام آباد منڈی کی رونق ،قیمت اور خوراک کیا ہے؟

دوسری جانب بادشاہ کی اپیل کے بعد ملک میں مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور غائب ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، جن میں مبینہ سرکاری اہلکاروں کو لوگوں کے گھروں سے بھیڑیں ضبط کرتے ہوئے دیکھا گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس