Follw Us on:

لاہور: تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر 21 سالہ نوجوان جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Traller
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

لاہور کے علاقے گھجومتہ میں روہی نالہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 21 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈمپر نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حارث ولد ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو کن مسائل کا سامنا ہے، حل کیا ہوسکتا ہے؟

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری معمول بن چکی ہے، جس سے مقامی افراد میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس