Follw Us on:

عالمی ممالک کا اسرائیل کی جانب ’بدلتا رویہ‘ اُس کی پالیسی تبدیل کرانے کی طاقت رکھتا ہے؟

شاہد عباسی
شاہد عباسی

غزہ میں اسرائیل کی مسلسل اور شدید جارحیت نے نہ صرف انسانی المیہ کو جنم دیا ہے بلکہ عالمی برادری کے رویے میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔

جہاں پہلے کئی مغربی ممالک اسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے تھے، وہیں اب اسرائیلی کارروائیوں میں بڑھتی ہوئی شدت، شہری ہلاکتیں، اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں نے ان کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، اور کئی عالمی رہنما اب کھل کر اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں اور غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ایسے میں یہ سوال سراٹھاتا ہے کہ کیا اسرائیل کو اب اپنی سیکیورٹی پالیسیوں، جنگی حکمتِ عملی اور فلسطینی عوام کے ساتھ برتاؤ پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے؟ کیونکہ اب نہ صرف اسرائیل کی عالمی ساکھ داؤ پر لگی ہے، بلکہ اس کے طویل المدتی اسٹریٹجک مفادات بھی خطرے میں نظر آ رہے ہیں۔

Author

پاکستان میٹرز کے ایڈیٹر شاہد عباسی بطور صحافی 2008 سے ڈیجیٹل نیوز میڈیا سے منسلک ہیں۔ اس سے قبل متعدد پاکستانی اور غیرملکی میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔

شاہد عباسی

شاہد عباسی

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس