Follw Us on:

مریم نواز کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryiam nawaz
مریم نواز نے کسی مہنگے نجی اسپتال کے بجائے سرکاری اسپتال میں علاج کروانے پر اصرار کیا۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کندھے میں تکلیف کے باعث علاج کے لیے میو اسپتال لاہور پہنچیں، جہاں انہوں نے عام مریضوں کی طرح اسپتال کے کاؤنٹر پر جا کر خود اپنی پرچی بنوائی۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو چند روز سے کندھے میں درد محسوس ہو رہا تھا، جس کے باعث انہیں معائنے اور تشخیص کے لیے اسپتال لایا گیا۔ میو اسپتال میں ان کی ایم آر آئی کی گئی اور ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنے کے بعد ادویات تجویز کیں۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ مریم نواز نے کسی مہنگے نجی اسپتال کے بجائے سرکاری اسپتال میں علاج کروانے پر اصرار کیا۔

انہوں نے عام مریضوں کی طرح اسپتال کے کاؤنٹر پر جا کر خود اپنی پرچی بنوائی۔ انہوں نے کندھے کی تکلیف کے سبب چار انجکشن بھی لگوائے۔

واضح رہے کہ معائنے اور ضروری طبی کارروائی کے بعد وزیراعلیٰ اسپتال سے روانہ ہو گئیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس