Follw Us on:

اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif overall
وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کی صورتحال تشویشناک ہے، یہ تصادم پورے خطے کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔

شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیل نے ظلم کا بازار اب بھی گرم رکھا ہوا ہے۔ عالمی ضمیر کو اب جاگ جانا چاہیے۔

Iran israel
انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملہ ناقابلِ قبول ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملہ ناقابلِ قبول ہے، اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے بتایا کہ انہوں نے ایران اور ترکیہ کے صدور سے خطے کی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔

دوسری جانب، وزیرِاعظم نے قومی معیشت پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ معاشی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، غزہ کی انسانی بحران، اور پاک معیشت کے مستقبل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس