Follw Us on:

بن ڈکٹ اور جو روٹ کی شاندار بیٹنگ،انگلینڈ  نےانڈیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
England cricket
انڈیا انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ: پرسدھ کرشنا کی شاندار باؤلنگ، انگلینڈ کو بڑا دھچکا( فوٹو: کرک بز)

ہیڈنگلے کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
بن ڈکٹ کی شاندار سنچری اور جو روٹ کی پُر اعتماد نصف سنچری نے انگلینڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انگلینڈ نے پانچویں روز 371 رنز کا مشکل ہدف صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جو روٹ 53 رنز اور جیمی اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ فتح ہیڈنگلے میں دوسری سب سے بڑی رن چیس تھی، جس نے 2019 کی ایشیز میں آسٹریلیا کے خلاف 362-2 کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پانچویں دن کا آغاز انگلینڈ نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا اور باقی 350 رنز کی تلاش میں زیک کراؤلی اور بن ڈکٹ نے انڈیاکے بولنگ اٹیک کو زبردست جواب دیا۔

England cric
پانچویں دن کا آغاز انگلینڈ نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا ( فوٹو:کرک بز)


دونوں اوپنرز نے 188 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ انڈین فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ نے انگلش بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق انڈین اسپنر دلیپ دوشی 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بن ڈکٹ نے اپنی شاندار اننگز میں 149 رنز بنائے اور انڈیاکے خلاف چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز جو روٹ کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں ایجبسٹن میں 142رنز بنائے تھے۔

یہ جیت انگلینڈ کے لیے نہ صرف حوصلہ افزا ثابت ہوئی بلکہ سیریز میں 1-0 کی برتری بھی دلائی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس