Follw Us on:

روس  یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال وسیع پیمانے پر کر رہا ہے، جرمن وزیر دفاع

احسان خان
احسان خان
Ukrain waer
روس  یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال وسیع پیمانے پر کر رہا ہے، جرمن وزیر دفاع(فائل فوٹو:رائٹرز)

ڈچ اور جرمن انٹیلیجنس ایجنسیوں نے یوکرین میں روس کی جانب سے ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے وسیع پیمانے پر استعمال کے شواہد جمع کیے ہیں۔ ان ہتھیاروں میں ایسے دم گھٹنے والے کیمیکل شامل ہیں جو ڈرونز کے ذریعے خندقوں میں موجود یوکرینی فوجیوں پر گرائے جاتے ہیں تاکہ انہیں باہر نکال کر نشانہ بنایا جا سکے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جرمنی کے وزیر دفاع روبن بریکلمنز نے روس کے خلاف مزید سخت پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مرکزی نتیجہ یہی ہے کہ روس کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں شدت آئی ہے۔ یہ بات تشویشناک ہے کیونکہ یہ اس رجحان کا حصہ ہے جسے ہم گزشتہ چند برسوں سے دیکھ رہے ہیں، کہ روس کی جانب سے ان ہتھیاروں کا استعمال اب معمول، منظم اور وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

جرمنی کی غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی بی این ڈی نے ان نتائج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ شواہد ڈچ ہم منصبوں کے ساتھ مل کر حاصل کیے ہیں۔

ڈچ فوجی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی وی ڈی کے سربراہ پیٹر ریسنک نے بتایا کہ یہ نتائج ایجنسی کی آزاد انٹیلیجنس کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ہیں، ہم نے خود اپنے ذرائع سے اس کی تصدیق کی ہے، یہ ہمارے اپنے مشاہدات پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی کیوں کہ یوکرین کی جنگ میں کسی بھی جانب سے ممنوعہ کیمیائی مواد استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر روس کا  فضائی حملہ، 550 ڈرون اور میزائل داغے گئے

امریکہ نے سب سے پہلے مئی 2023 میں روس پر کلورپکرین نامی کیمیکل کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا، جو کہ عام فسادی مواد سے زیادہ زہریلا ہے اور پہلی بار جرمنی نے اسے پہلی جنگ عظیم میں استعمال کیا تھا۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ روس کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ہزاروں واقعات پیش آ چکے ہیں۔

مزید پڑھی:’پانچ ممالک میں جنگیں رکوائیں‘, ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا بہترین امیدوار قرار دے دیا

روسی وزارت دفاع نے اس رپورٹ پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا، تاہم ماضی میں روس ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے اور الٹا یوکرین پر ایسے ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگاتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ روسی سکیورٹی سروسز نے مشرقی یوکرین میں یوکرینی افواج کی ایک چھپی ہوئی ذخیرہ گاہ سے کلورپکرین والے دھماکہ خیز آلات برآمد کیے ہیں۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس