Follw Us on:

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mohsin naqwi.
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران اوراسرائیل کے درمیان سیز فائرمیں وزیراعظم کا اہم کردار ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ایسی باتوں پر بالکل یقین نہ کریں۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلی بار سیاستدان، حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں، جس سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ کم از کم دو دن سیاست نہ کریں، اس وقت یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے، ہم سب ایک ساتھ ہیں اور اسی اتحاد سے کچھ عناصر کو مسئلہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج ملک بھر میں 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن میں سب سے بڑا جلوس سکھر میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو مؤثر انداز میں ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری انتظامیہ کو جاتا ہے اور امید ہے کہ شام تک تمام جلوس خیریت سے اختتام پذیر ہوں گے۔

شکارپور، کشمور اور کندھ کوٹ کے حالات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو مکمل آگاہی حاصل ہے اور جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، ویسے ہی ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کریں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس