Follw Us on:

القادر ٹرسٹ ریفرنس: اسلام آباد میں علی ریاض ملک کی جائیداد نیلام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Al qadir trust case ii
نیلامی میں صرف دو خریداروں نے حصہ لیا۔ (فوٹو: فائل)

اسلام آباد انتظامیہ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس سے منسلک القادر ٹرسٹ ریفرنس میں شامل ایک جائیداد کو نیلام کر دیا، جو بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے صاحبزادے علی ریاض ملک کے نام پر تھی۔

عالمی خبررساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ موضع موہڑہ نور اسلام آباد کی 405 کنال اراضی فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار روپے کے حساب سے فروخت کی گئی، جب کہ فرح گوگی کی 248 کنال اراضی کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

اہلکار کے مطابق نیلامی میں صرف دو خریداروں نے حصہ لیا۔ علی ریاض کی زمین ایک خریدار نے مقررہ قیمت پر خرید لی، جب کہ فرح گوگی کی زمین میں کسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ اہلکار نے خریدار کا نام بتانے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور علی ریاض ملک سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ اس کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے، جب کہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Al qadir trust reference
علی ریاض کی زمین ایک خریدار نے مقررہ قیمت پر خرید لی۔ (فوٹو: گوگل)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیلامی کا عمل یونین کونسل بہارہ کہو میں ہوا۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ زرعی زمین ملک ریاض نے فرح شہزادی کے نام منتقل کی تھی اور اس کے بینیفشری عمران خان تھے۔ یہ زمین عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے قریب موہڑہ نور میں واقع ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ عزیر علی خان کے مطابق عدالتی حکم پر موضع موہڑہ نور کی 650 کنال اراضی کو نیلام کرنے کے لیے اخبارات میں 30 مئی اور سات اگست کو بھی اشتہارات دیے گئے تھے۔ نیلامی میں حصہ لینے کے لیے نیب چیئرمین کے نام 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس