مفادات کے سائے میں اصولوں کی شمع: کیا ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں؟

پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت کے جرات مندانہ مؤقف کو ساری عرب دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ اسی طرح سعودی ولی عہد کی جانب سے ایرانی صدر کے ساتھ رابطے کو ایک مثبت اور نتیجہ خیز تبدیلی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ملکوں کے درمیان نہ ہمیشہ دوستی ہوتی ہے […]
امریکا کا 36 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے پر غور، یہ کون سے ممالک ہیں؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا میں داخلے پر عائد سفری پابندیوں میں نمایاں توسیع پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مزید 36 ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں امریکی صدر ٹرمپ نے […]
ایران اور اسرائیل امن معاہدہ کریں گے اور میں اسے یقینی بناؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل جلد ایک امن معاہدہ کریں گے، جس میں ان کا کردار کلیدی ہوگا، جیسا کہ انہوں نے انڈیااور پاکستان کے درمیان تجارت کے ذریعے مذاکرات کروائے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر اپنے ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے […]
ایران اسرائیل جنگ تیسرے روز کہاں کھڑی ہے؟

ایران اسرائیل جنگ تیسرے روز کہاں کھڑی ہے؟ اس سوال پر غور کرتے جائیں، منظر کھلتا جائے گا۔ جنگ کے تیسرے روز اسرائیل کے دو حلیفوں یعنی امریکا اور برطانیہ نے بہ انداز دیگر اسرائیل کی گلو خلاصی کے لیے آواز بلند کی ہے۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ اب تحمل اور سفارت کاری کے […]
جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد بدستور کھلی ہے، پاکستان

پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد بدستور کھلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران سے پاکستان واپس آنے والے شہری مسلسل آرہے ہیں اور پاکستان سے ایران جانے والے بھی زمینی راستے سے سرحد پار کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے […]
ایران نے کسی بھی طرح کا حملہ کیا تو امریکی فوج پوری طاقت سے جواب دے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکا پر کسی بھی شکل میں حملہ کیا تو امریکی فوج پوری طاقت سے جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر ہونے والے حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا، لیکن اگر ایران نے کسی بھی […]
’خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘، اسرائیل پر ایرانی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ تقریباً 35 افراد لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان بات یم اور ریشون لیزیون جیسے علاقوں میں ہوا، جہاں رہائشی عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ امدادی ٹیمیں ملبے […]
دیرینہ دوست سے جانی دشمن تک کا سفر: ایران-اسرائیل تعلقات کا خونریز انجام یا نئے باب کی شروعات؟

تاریخ کی کتابوں میں شاید کبھی کسی دو ممالک کے درمیان تعلقات نے اتنے حیران کن موڑ لیے ہوں جتنے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان لیے ہیں۔ کبھی وقت تھا کہ یہ دونوں ممالک قریبی دوست اور معاشی اتحادی سمجھے جاتے تھے اور آج ایسے دشمن کہ ایک دوسرے کے وجود کو خطرہ سمجھتے […]
ایران اسرائیل معرکہ: پاکستان کہاں کھڑا ہے اور اسے کیا کرنا چاہیے؟

ایران ایک ایسا ملک ہے، جس نے اپنے ”نام نہاد اسلامی“ انقلاب کے بعد نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ پوری مسلم دنیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ 1979میں خمینی کے ”شیعہ انقلاب“ کے بعد ایران نے نظریاتی سرحدوں کو زمینی سرحدوں پر ترجیح دی اور ”تصدیر انقلاب“یعنی انقلاب کی برآمد کو ایک ریاستی […]
اسرائیل کا تہران میں 150سے زائد اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ، 60 ایرانی جاں بحق، جوہری مذاکرات منسوخ

اسرائیل نے مسلسل دوسرے روز ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 60 سے زائد افراد شہید ہو گئے، جن میں 29 بچے بھی شامل ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ یہ مہم آئندہ دنوں […]