عاصم اظہر نے میرب سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کر دی

Azhar

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اداکارہ میرب علی کے ساتھ ان کی منگنی ختم ہو گئی ہے۔ ویڈیو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ہم نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ عاصم اظہر نے کہا کہ وہ ایک ساتھ خوبصورت لمحات اور مستقبل کی امیدیں شیئر کر چکے تھے، تاہم زندگی نے ایک مختلف موڑ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا، جس میں دونوں خاندان شامل تھے۔ عاصم اظہر نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور اس معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بطور جوڑے ان کی حمایت کی اور مسلسل محبت کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں : وزیراعظم پاکستان عرب امارات پہنچ گئے، دورے کا مقصد کیا ہے؟ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، جہاں بہت سے مداحوں نے مایوسی اور ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ کچھ نے بریک اپ کی وجوہات کے بارے میں سوالات اٹھائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر کا نام اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا تھااور ان کے بریک اپ کی خبریں بھی خاصی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

فلم ’دیمک‘ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی، فیصل قریشی کا پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والی مداح کو دوٹوک جواب

Web image template (1)

نامور اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی مداح کو دوٹوک جواب دے دیا، ساتھ ہی ان کی نئی فلم ’دیمک‘ نے باکس آفس پر شاندار اننگز کا آغاز کر لیا۔ فیصل قریشی حال ہی میں نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مقبول مزاحیہ شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ سونیا حسین اور سینئر فنکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی موجود تھیں۔ پروگرام کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور اپنی نئی فلم پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران ایک خاتون مداح نے سوال کیا کہ کیا فلم ’دیمک‘ کی کہانی کچھ مختلف ہے، کیونکہ اکثر پاکستانی ڈرامے ایک جیسے محسوس ہوتے ہیں؟ اس پر فیصل قریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’آپ مجھے یہ بتائیں کہ پاکستان کے کون سے ڈرامے ایسے ہیں جن کی کہانیاں ایک جیسی ہیں؟‘‘ مداح نے اعتراف کیا کہ انہیں نام یاد نہیں مگر زیادہ تر ڈرامے ساس بہو کے گرد گھومتے ہیں۔ فیصل قریشی نے وضاحت کی کہ گزشتہ تین سال سے اس طرح کے روایتی موضوعات پر ڈرامے پیش نہیں کیے جا رہے۔ مزید پڑھیں: بلاول، حنا ربانی کھر کی میڈیا سے گفتگو: ’دنیا کے پاس پاکستان کو سننے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’خئی‘، ’عشق مرشد‘، ’دنیا پور‘، ’کابلی پلاؤ‘، ’بہروپیا‘، ’سراب‘ اور ’فرار‘ جیسے منفرد موضوعات پر مبنی ڈرامے اس وقت پاکستانی اسکرینز کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی اب یکساں کہانیوں سے نکل کر متنوع اور تخلیقی موضوعات کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ کہنا کہ سب کچھ ایک جیسا ہے، انصاف کے منافی ہے۔ دوسری جانب فیصل قریشی کی نئی فلم ’’دیمک‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی سینما گھروں میں دھوم مچا دی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف ابتدائی دو دنوں میں 7 کروڑ روپے کا بزنس کر کے سب کو حیران کر دیا۔ جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی ’’دیمک‘‘ کو پاکستان کی سب سے بڑی ہارر فلم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے سنسنی خیز مناظر اور خوفزدہ کر دینے والی کہانی نے ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ فلم کو موصول ہونے والا مثبت ردعمل بتاتا ہے کہ شائقین بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل، بدھ اور جمعرات کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات فلم کی کامیابی میں فیصل قریشی کے ساتھ ساتھ سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر مایہ ناز فنکاروں کی شاندار اداکاری نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی مقبولیت، اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ کونسا ہے؟

Wahaj ali

پاکستانی رومانوی ڈرامہ ’تیرے بن‘ نے جنوبی ایشیائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی، جس کی پہلی قسط نے یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔ ڈرامہ سیریل تیرے بن عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن کمپنی “سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ” کے بینر تلے تیار کیا گیا اور دسمبر 2022 سے جولائی 2023 تک جیو ٹی وی پر نشر ہوتا رہا۔  کل 58 اقساط پر مشتمل اس سیریل میں وہاج علی اور یمنہ زیدی نے مرکزی کردارادا کیے، جن کی زبردست اداکاری اور جاندار کیمسٹری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ واضح رہے کہ یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول رہا ہے۔ تیرے بن کی کہانی میرب اورمرتسم کے گرد گھومتی ہے، جس میں  میرب ایک باہمت، تعلیم یافتہ لڑکی اور مرتسم ایک روایتی جاگیردارہے، جن کی شادی خاندانی دباؤ کے تحت ہوتی ہے۔  یہ رشتہ رفتہ رفتہ ایک جذباتی سفر میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس میں غلط فہمیاں، محبت، انا اور ٹکراؤ شامل ہیں۔ ڈرامہ اپنی شدت سے بھرپور کہانی، جذباتی گہرائی اور شاندار سینماٹوگرافی کے باعث نمایاں رہا۔ اس ڈرامے کا ایک اور نمایاں پہلو اس کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک تھا، جسے شانی ارشد نے کمپوز کیا اور شانی ارشد و یاشال شاہد نے گایا۔ گانا “تیرے بن جیا جائے نہ” نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اگرچہ ڈرامے کے دوسرے حصے کی رفتاراوراچانک تبدیلی پر کچھ ناظرین نے تنقید بھی کی، لیکن اس کے باوجود تیرے بن نے حالیہ برسوں میں سب سے مضبوط فین بیس قائم کیا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ہر قسط کے بعد مداحوں کے تبصرے، ایڈیٹس اور تجزیے دیکھنے کو ملتے رہے، جو اختتام کے بعد بھی جاری رہے۔ 23ویں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں تیرے بن نے ویورز چوائس کے تحت چار بڑے اعزازات اپنے نام کیے، جن میں بیسٹ ٹی وی پلے، بیسٹ او ایس ٹی اور وحاج علی و یمنہ زیدی کے لیے بہترین اداکاری کے ایوارڈز شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پروڈیوسرز نے تصدیق کی ہے کہ تیرے بن سیزن 2 2025 میں پیش کیا جائے گا۔

معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف گھر میں قتل، معاملہ کیا ہے؟

Sana yousuf

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیکٹر جی-13 میں پیش آیا، جہاں مقتولہ کو مبینہ طور پر ایک جاننے والے مہمان نے دو گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کا تعلق چترال سے تھا اور وہ گزشتہ چند سالوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ٹک ٹاک پر خاصی متحرک تھیں۔ مقتولہ کی ویڈیوز کو ہزاروں صارفین دیکھتے تھے اور وہ نوجوان طبقے میں خاصی مقبول تھیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور مقتولہ کا جاننے والا شخص تھا جو کسی ملاقات کے لیے گھر آیا تھا۔ مبینہ قاتل نے ملاقات کے دوران ہی کسی ذاتی تنازع یا جھگڑے کے بعد ثنا یوسف پر پے در پے دو گولیاں چلائیں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر مہمان آئے کزن نے فائرنگ کی،ثنا یوسف کو کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا ،حالت تشویشناک ہونے پر شفا ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ثنا یوسف میڈیکل کی پہلے سال کی طالبہ تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ثنا یوسف کا پوسٹمارٹم پمزہسپتال میں جاری ہے،پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی، ورثا کے ابتدائی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد اور مقتولہ کے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ہ سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ریکارڈز اور سوشل میڈیا ان باکسز کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ قاتل تک پہنچا جا سکے۔ مزید پڑھیں: اکیلا پن، غربت، اور بے حسی: بھوک نے ایک بہن کی جان لے لی، دوسری مدد کی منتظر سوشل میڈیا پر بھی واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ صارفین نے ثنا یوسف کے قتل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات کے خلاف تشدد یا دھمکیوں کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

‘دی وہیل آف ٹائم’ کی اچانک منسوخی پر مداحوں کا احتجاج، شو کو بچانے کے لیے مہم کا آغاز

Wheel of time

ایمزون پرائم ویڈیو کی مقبول فینٹسی سیریز ’دی وہیل آف ٹائم‘ کی اچانک منسوخی نے دنیا بھر میں موجود اس کے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ حال ہی میں سیزن 3 کی تکمیل کے بعد شو کی بندش کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے شو کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔‘دی وہیل آف ٹائم’ معروف مصنف رابرٹ جارڈن کے مشہور ناولز پر مبنی ہے اور تین سیزنز کے دوران اسے ناقدین اور ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ خاص طور پر ‘سیزن تین’ نے روٹن ٹومیٹوز پر سب سے بلند درجہ بندی حاصل کی، جو اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ تاہم، معروف شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق مالی وجوہات کی بنیاد پر شو کو منسوخ کیا گیا، جس پر شائقین نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔‘سیزن تین’ کے اختتام نے ناظرین کو حیرت زدہ کر دیا جب کہانی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے مرکزی کردار سوان سانچے (اداکارہ سوفی اوکینیڈو) کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اصل ناول سے انحراف تھا، جہاں سوان کو معزول تو کیا گیا تھا مگر ان کی موت نہیں ہوئی تھی۔ شو کے ہدایتکار ریو جڈکنز کے مطابق، سوان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کہانی کے اگلے مرحلے کے لیے اہم تھا اور اس سے دنیا کے نظام میں بڑی تبدیلی کی عکاسی ہونی تھی۔ تاہم، شو کی منسوخی کے بعد یہ خلا اب ہمیشہ کے لیے تشنۂ تکمیل رہے گا۔ مداحوں کی جانب سے اب ایک نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کسی اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر شو کو جاری رکھا جا سکے۔“سیو ڈبلیو او ٹی”کے عنوان سے بنائی گئی ویب سائٹ پر شائقین کے لیے کئی اقدامات درج کیے گئے ہیں، جن میں ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط، سوشل میڈیا پر حمایت میں ویڈیوز بنانا اور مہم کو مزید پھیلانا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پھر منگنی، منگیتر کون ہیں؟ ‘سیزن چار’ میں کئی دلچسپ اور سنجیدہ موضوعات کی گنجائش موجود تھی۔ مثلاً، سفید برج (وائٹ ٹاور) اب ایسی قیادت کے ہاتھ میں ہے جو مرکزی کرداروں کے لیے خطرناک ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی کردار رینڈ (اداکار جوشا استرادووسکی) نے خود کو “کارا کارن” قرار دیا، جب کہ وہ پہلے ہی “دی ڈریگن ری بورن” کہلا چکا ہے۔ کتابوں میں مردانہ جادو (ون پاور) استعمال کرنے والوں کا پاگل پن ایک اہم موضوع ہے، جسے سیریز میں آگے بڑھایا جانا تھا۔ لیکن شو کی بندش نے یہ تمام سوالات ادھورے چھوڑ دیے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کسی اور پلیٹ فارم پر شو کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے گا۔ فی الوقت، ‘دی وہیل آف ٹائم’ کے تینوں سیزنز پرائم ویڈیو پر دستیاب ہیں اور شائقین ماضی کی قسطوں کو دوبارہ دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پھر منگنی، منگیتر کون ہیں؟

Junaid mangni

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری منگنی طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے چچا زاد بھائی جاوید شفیع کی نواسی سے طے پایا ہے۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر، عثمان جاوید کی صاحبزادی ہیں جو جاوید شفیع کے بیٹے ہیں۔ دونوں خاندانوں کے درمیان باضابطہ ملاقات بدھ کے روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں رشتے کی تمام تر رسمی کارروائی مکمل کی گئی۔یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل ان کی شادی 2021 میں لندن میں قطر میں مقیم کاروباری شخصیت سیف الرحمن خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جو بعد ازاں اکتوبر 2023 میں باہمی رضا مندی سے ختم ہوگئی تھی۔ جنید صفدر کی پہلی شادی بھی دھوم دھام سے ہوئی تھی (تصویر، گوگل)جنید صفدر اکتوبر (2023) میں وطن واپس آئے تھے تاکہ اپنی والدہ مریم نواز کے سیاسی فرائض میں معاونت کر سکیں۔ وہ تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے عالمی تعلقات میں ماسٹرز، یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل گورننس اور ایتھکس میں ماسٹرز، ڈرہم یونیورسٹی سے پولیٹکس میں فرسٹ کلاس آنرز اور کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ جنید صفدر کو گھڑ سواری اور خاص طور پر پولو کا بھی شوق ہے، اور انہوں نے برطانیہ کی مختلف جامعات کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مقابلے جیتے ہیں۔واضع رہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ایسے میں شریف خاندان کے اندرونی فیصلے اور سیاسی صف بندیوں پر بھی سیاسی حلقے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جنید صفدر کا سیاسی منظرنامے میں فعال کردار اختیار کرنا اور خاندانی روابط کو مضبوط کرنا ممکنہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی داخلی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگنی اور نکاح کی تاریخ کا اعلان دونوں خاندان باہمی مشاورت سے جلد کریں گے۔

گیس بل پر کتے کی تصویر: سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

Sui gass bill

مانسہرہ سوئی گیس کے ایک حالیہ بل پر صارفین اس وقت حیران رہ گئے، جب بل پر میٹر کی ریڈنگ کی تصویر کی بجائے ایک کتے کی تصویر شائع کر دی گئی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب میٹر ریڈر ریڈنگ نوٹ کرنے متعلقہ مقام پر پہنچا تو میٹر کے بالکل قریب ایک کتا بیٹھا ہوا تھا۔ ریڈر نے کتے کو ہٹانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا، جس کے بعد اُس نے ثبوت کے طور پر کتے کے ساتھ میٹر کی تصویر بنا لی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محکمے نے یہ تصویر بغیر کسی ترمیم کے بل پر بطور “میٹر ریڈنگ” شائع کر دی۔ یہ بل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر میٹر کی تصویر نہ ہوتی تو صارف نے ویسے بھی بل کی درستگی کے لیے دفتر جانا تھا، اب تو تصویر نہ ہونے کی وجہ بھی صاف نظر آ رہی ہے۔ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ بیچارہ ڈر گیا ہوگا، میٹر کی تصویر نہ بنا سکا، لیکن ثبوت تو لا کر دے دیا کہ ریڈنگ کیوں نہیں لی گئی۔ ایک صارف نے پرانے لطیفے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ایک لطیفہ تھا ہماری دوسری یا تیسری جماعت کی کتاب میں کہ دروازے پر دستک ہوئی،اندر سے آواز آئی: ‘کون؟’جواب آیاکہ ‘دلیِر خان، والد کا نام بہادر خان، دادا کا نام شیر خان!’اندر سے پھر آواز آئی کہ ‘تو اندر کیوں نہیں آتے؟’جواب آیاکہ ‘جی، آپ کے دروازے پر کتا بیٹھا ہے!’بس کچھ ایسی ہی صورتحال یہاں بھی لگ رہی ہے۔” ایک اور صارف نے حکام کی طرف سے کتے کی تصویر لگانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ  جس میٹر سے ریڈنگ کی جاتی ہے، اس میں ایک آپشن ہوتا ہے ‘Dog at Site’ جس کا مطلب ہے کہ ریڈر نے حفاظتی خدشات کے باعث ریڈنگ نہیں لی۔ کمپنی سب سے پہلے اپنے ملازم کی حفاظت کو ترجیح دیتی ہے۔ اگر کسی میٹر کے پاس کتا موجود ہو تو ریڈر کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ کتے کی تصویر بنا کر بطور ثبوت جمع کروا دے کہ وہ ریڈنگ لینے آیا تھا لیکن حفاظتی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

2025 میں شائقین کن ڈراموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں؟

Dramas

اگرچہ حالیہ پاکستانی ڈرامے اکثر پرانے موضوعات اور کمزور اسکرپٹس کے باعث ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، لیکن 2025 میں ٹیلی وژن اسکرینز پر ایک نیا جوش اور توقعات کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ شائقین اب ان ڈراموں کی جانب دیکھ رہے ہیں جن میں بڑی کاسٹ، مضبوط کہانیاں، اور پُرکشش پروڈکشن ویلیو شامل ہے۔ وہاج علی، بلال عباس خان، احمد علی اکبر اور ہانیہ عامر جیسے بڑے ناموں کی واپسی سے مداحوں کی توقعات بلند ہو چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بیویوں کا شوہروں سے مقابلہ طلاق کی بڑی وجہ ہے، صبا فیصل اس سال کے تین ایسے ڈرامے جن کا ناظرین کو بے چینی سے انتظار ہے، ان میں سرفہرست ہے “میری زندگی ہے تُو”، جس میں بلال عباس خان اور ہانیہ عامر پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ مصدق ملک کی ہدایتکاری میں بننے والا یہ رومانوی ڈرامہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے۔ مداحوں نے شوٹنگ کے سیٹ سے لیک تصاویر اور فین میڈ پوسٹرز سے اندازہ لگا لیا ہے کہ یہ ایک بڑی ہٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسرے نمبر پر “سانول یار پیا” ہے، جو کہ ہاشم ندیم کی تحریر اور دانش نواز کی ہدایت میں تیار ہو رہا ہے۔ احمد علی اکبر، دُرفشاں سلیم اور فیروز خان جیسے اداکار اس میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اقرا عزیز کے متنازع انخلا کے بعد یہ پروجیکٹ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے، مگر مضبوط ٹیم اور کہانی کی بدولت توقع ہے کہ یہ ڈرامہ “پری زاد” جیسی کامیابی دہرائے گا۔ تیسرا ڈرامہ “جن کی شادی اُن کی شادی” ہے، جو کہ ایک رومانوی کامیڈی ہے۔ اس میں وہاج علی سحر خان کے ساتھ نظر آئیں گے، جبکہ معاون کرداروں میں ارسلان نصیر، نادیہ افغان، سید جبران، رومیسہ خان، اور سدرہ نیازی جیسے نام شامل ہیں۔ انوکھا عنوان اور دلچسپ کاسٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کی دلچسپی کا باعث بن چکے ہیں۔ ان ڈراموں کی مقبولیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک بار پھر ناظرین کا اعتماد جیتنے کے لیے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے۔ 2025 میں ان پروجیکٹس کی ریلیز ممکنہ طور پر ایک نئی تخلیقی لہر کی شروعات ثابت ہو سکتی ہے۔

بیویوں کا شوہروں سے مقابلہ طلاق کی بڑی وجہ ہے، صبا فیصل

Saba faisal

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماضی میں نیوز کاسٹنگ کے دوران ایک نیشنل ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں جس پر وہ بے حد خوش ہوئی تھیں۔ تاہم، آج کل کے ایوارڈ شوز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اب ان تقریبات میں وہ جوش اور حقیقی مقابلہ نہیں رہا، کیونکہ لگتا ہے جیسے ایوارڈز پہلے سے ہی طے کرلیے جاتے ہیں۔ اسی لیے اب انہیں ایوارڈز کی کوئی خاص خواہش نہیں رہی۔ صبا فیصل سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک بہو کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے اور دوسری کے ساتھ نہ کرنے پر اٹھنے والے سوالات کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ اس پر انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر کیا شیئر کرنا ہے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور اگر کسی کو یہ ناپسند ہو تو وہ ان کا اکاؤنٹ اَن فالو کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے استقبال کے لیے لڑکیوں کا رقص، کیا مغربی مہمانوں کے لیے اصول بدل جاتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہمیشہ محبت ملی ہے، صرف ایک بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی بہو سے جھگڑے کے حوالے سے پوسٹ کی تھی۔ طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ان کے نزدیک آج کل رشتے ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ خواتین شوہروں کے ساتھ مقابلہ کرنے لگ گئی ہیں جبکہ مرد فطری طور پر اس رویے کو برداشت نہیں کرتا۔ ان کا ماننا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو ایک مخصوص مقام دیا ہے جو وقت گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دونوں طرف سے برداشت ضروری ہے اور اگر برداشت ختم ہو جائے تو زندگی بہت مشکل بن جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: ’اگر میری بیوی مجھے طلاق دے دے‘ فیس بک پرمنفرد بحث نے صارفین کو جکڑ لیا 

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق پر آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

Ahad and sajal

سینئر اداکار آصف رضا میر نے پہلی بار اپنے بیٹے احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی طلاق پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آصف رضا میر نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور دونوں فنکاروں کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔ آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ سجل علی کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات برقرار رکھنا ایک چیلنج ضرور تھا، تاہم دونوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی اختلافات کو کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔ دونوں فنکار جلد ہی آنے والے ڈرامہ “میں منٹو نہیں ہوں” میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے، جس کی کاسٹنگ نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔ آصف رضا میر نے بتایا کہ سجل علی نے مکمل سنجیدگی اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ کام کیا، جس پر وہ ان کی تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں آگے بڑھنا ضروری ہوتا ہے اور بعض اوقات علیحدگیاں ناگزیر بن جاتی ہیں، اصل بات یہ ہے کہ انسان ان تجربات سے کیا سیکھتا ہے۔ مزید  پڑھیں: ’اگر میری بیوی مجھے طلاق دے دے‘ فیس بک پرمنفرد بحث نے صارفین کو جکڑ لیا