کیا امریکی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے؟

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے “رائٹرز” سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صدر ٹرمپ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی […]
بچوں سے زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس حراست میں مبینہ کراس فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ایک سفاک قاتل عاطف مبینہ کراس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جس نے نومبر 2024 میں روات کے علاقے سے 3 سالہ بچے کو اغواء کرنے اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم عاطف […]
مارک زکربرگ کے خلاف 8 ارب ڈالر کا مقدمہ، کیا فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد کے لیے بیچا؟

میٹا کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ اور دیگر سابق و موجودہ عہدیداروں کے خلاف آٹھ ارب ڈالر کے اجتماعی مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔ یہ مقدمہ فیس بک صارفین کے نجی ڈیٹا کے غلط استعمال سے متعلق 2018 کے اسکینڈل سے جڑا ہوا ہے۔ اس مقدمہ میں سرمایہ کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ […]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کے باعث تیزی دیکھی گئی ہے، جس کی کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 440 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 36 ہزار 379 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹریڈ سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی […]
دریاؤں پر زیریں ممالک کا بھی پورا حق ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انڈیا ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، دریاؤں پر زیریں ممالک کا بھی پورا حق ہے۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دریاؤں پر زیریں ممالک کا بھی پورا حق ہے، اگر انڈیا […]
ضیاء یا بھٹو، امریکا کی اصل کٹھ پتلی کون تھا؟

سابق سینئر سیاست دان قیوم نظامی نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک وژنری اور محب وطن رہنما تھے، جنہیں سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات لاحق تھے۔ قیوم نظامی نے کہا ہے کہ بھٹو اس بات پر یقین رکھتے تھے […]
لاہور: 20 جولائی کے بعد مون سون کی نئی لہر متوقع، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ 20 جولائی کے بعد لاہور میں مون سون کی نئی لہر داخل ہوگی، جوکہ وسیع پیمانے پر اور مسلسل بارشیں لاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر اختر محمود نے کہا ہے کہ ہواؤں کے سازگار رخ کے باعث آئندہ ایک سے دو روز تک بارش […]
خشک سالی کے شکار گاؤں میں کسان نے خود ڈیم بنا کر پانی کا مسئلہ حل کر دیا

پنجاب کے ضلع چکوال کے علاقے بخاری کلاں میں ایک کسان نے ذاتی خرچ پر چھوٹا ڈیم تعمیر کر کے سال بھر کے لیے گاؤں کے مکینوں کو پانی فراہم کرنا شروع کر دیا، جس سے نہ صرف علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح بہتر ہونے لگی ہے بلکہ مقامی زراعت اور مویشی پالنے […]
دروز اقلیت اور شامی حکومت کے درمیان نیا جنگ بندی معاہدہ، کیا اسرائیل کے فضائی حملوں کے باوجود قائم رہ سکے گا؟

شام کے جنوبی صوبے السویدہ میں دروز مذہبی اقلیت اور حکومت کے درمیان کئی روز کی جھڑپوں کے بعد نئی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز شام کی وزارت داخلہ اور ایک دروز مذہبی رہنما کی جانب سے ویڈیو پیغام میں اس معاہدے کا اعلان کیا گیا تاہم فوری طور پر یہ […]
بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی معذرت خواہ ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، معذرت خواہ ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے سبب پنجاب میں بھی شدید بارشیں ہورہی ہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں بارش کے بعد مشکلات زیادہ […]