Follw Us on:

’فلسطین فلسطینیوں کا ہے‘ پاکستان کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ 

اظہر تھراج
اظہر تھراج

پاکستانی وزارت خارجہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر ہماری پوزیشن واضح ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سگار کی رپورٹ ہمارے موقف کی تجدید ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان حکومت افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے، امریکی حکومت نے نئے ایگزیکٹو حکمنامے کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی پر تیزی سے کام شروع کیا ہے۔

 گوانتانا موبے کے دوبارہ کھلنے کا معاملہ ہماری امریکا کے ساتھ بات چیت کا حصہ نہیں ہے، جیسے ہم کسی بھی سفارتی مشن کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

جرمنی میں ہمارے سفارت خانے کا تحفظ جرمن وزارت خارجہ کی ذمہ داری تھی۔ ماضی میں سفارت خانے پر حملہ پر جرمن حکومت سے رابطہ میں ہیں، جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بیحرمتی ایک حساس معاملہ ہے۔ اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ اور فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کا اعلان

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ترکیہ صدررجب طیب اردوغان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، ہم جلد ہی اس حوالے سے تفصیلی بات کریں گے ۔

ہم معتدل و پرامن شام اور وہاں سے بے یقینی و مسائل کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جرگہ کا معاملہ دفتر خارجہ کی مدد سے ہوگا، کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی اپیل مسترد ہو گئیہے، اپیل مسترد ہونے کے بعد امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے کیس کو بند کر دیا ہے، اب ڈاکٹرعافیہ صدیقی مستقبل میں دوبارہ اپنے وکلاء کے زریعہ کسی بھی وقت نئی رحم کی اپیل کر سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشن گنگا اور ریتلے پر غیر جانبدارنہ ماہرین کا معاملہ اگست 2025 میں آگے بڑھے گا۔

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس