لائیومعدنیات نکالنے کے لیے ہیں، ہم انہیں نکالیں گے اور فروخت بھی کریں گے: گورنر کے پی
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے کے معدنی وسائل نکال کر فروخت کیے جائیں گے اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ انہوں نے امن و امان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے سابق صوبائی حکومت پر دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری کے الزامات لگائے اور کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ گورنر نے مولانا فضل الرحمان کے گورنر راج سے متعلق مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے انہیں صوبے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے تعاون کی دعوت بھی دی۔














































