
پی ٹی آئی کا ’عمران خان کی رہائی‘ کے لیے احتجاج: 120 کارکن گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر آج منگل کو متوقع مظاہروں سے قبل سکیورٹی اداروں نے رات گئے مختلف چھاپوں کے دوران جماعت کے 120 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں لاہور میں ہوئیں