ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب اقتدار میں موجود قوتیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو اس کا واضح مطلب ہے کہ ان کی حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت سے جو تماشا شروع کیا تھا، جمہوریت دشمنی کا وہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی تاریخ گورنر راج نافذ کرنے اور عوامی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کی تاریخ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ واضح ہوچکا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا نظام مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔