سیز فائر کے اعلان کے محض چند گھنٹوں بعد ہی انڈین افواج نے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے تحصیل برنالہ کے پرامن دیہات پر بلا اشتعال مارٹر شیلنگ شروع کر دی اور روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام بھی پاکستان پر عائد کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نالی، تھب، پتنی اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی ہے۔ متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، لیکن تاحال جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انڈین فورسز سری نگر سے فضائی دفاع کے لیے استعمال ہونے والے بھاری اسلحہ سے فائر کر رہی ہیں۔
This is no ceasefire. The air defence units in the middle of Srinagar just opened up. pic.twitter.com/HjRh2V3iNW
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) May 10, 2025
اس کے علاوہ سینیئر صحافی حامد میرنے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انڈیا جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
حامد میر نے عمر عبداللہ کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عمر عبداللہ نے انڈیا کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی تصدیق کردی ہے۔
At dawn from the gateway to Mars, the launch of Starship’s second flight test pic.twitter.com/ffKnsVKwG4
— SpaceX (@SpaceX) December 7, 2023