Follw Us on:

امریکا انڈیا اور پاکستان سےمل کر کشمیر کا حل نکالنے کی کوشش کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump .

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کی قیادت کو جنگ بندی کے فیصلے پر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو لاکھوں بے گناہ لوگ مارے جاتے اور بڑی تباہی آتی۔

انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کو “مضبوط، غیرمتزلزل، سمجھدار اور بہادر” قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان نے صحیح وقت پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا، جس پر انہیں فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی فیصلے میں امریکا نے مدد فراہم کی، جس پر وہ خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوہری پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ ایران اور امریکا آج مسقط میں چوتھی مرتبہ مذاکرات کریں گے

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا مستقبل میں پاکستان اور انڈیا کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال بات چیت نہیں ہوئی، لیکن وہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پاک انڈیا جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان مزید مذاکرات کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس عمل میں نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس