جمعرات 22 مئی کو مقامی اور عالمی سونے کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے میں آئی، ملک بھر میں فی تولہ سونا اچانک 1900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں بھی سونا 19 ڈالر کم ہو کر 3291 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچا۔
یہ کمی ایک دن بعد دیکھنے میں آئی جب کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ بدھ کو فی تولہ سونا 6600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہو گیا تھا اور 10 گرام سونا 5659 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے تک پہنچا تھا۔
اس کے علاوہ دو روز قبل بھی قیمتوں میں 300 روپے فی تولہ اور 257 روپے فی 10 گرام کا اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ عالمی نرخ 3 ڈالر کے اضافے سے 3244 ڈالر فی اونس تک پہنچے۔
سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں معمول کا حصہ بن چکا ہے۔