عالمی خبر رساں ادارے انڈیپنڈنٹ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تین ممالک کی سوچ کا مجموعہ اور ان کے اتحاد کا مظہر ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات بھی موجود ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے۔ سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کا تحفظ ناقابلِ سمجھوتہ ہے، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلم امہ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی حمایت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور سلامتی کے تعاون پر استوار ہیں، جبکہ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔