Follw Us on:

وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی کابینہ میں توسیع  کے بعد نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے والوں میں 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور تین ایڈوائزر شامل کیے گئے۔

حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے اور 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور تین ایڈوائزر شامل کیے گئے ہیں۔

حنیف عباسی، معین وٹو، رانا مبشر، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری اور شزہ فاطمہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔ جنید انوار، خالد حسین مگسی، عمران احمد شاہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، شزرا منصب، عون چوہدری، وجیہا قمر نے بھی بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا ہے۔

محمد علی، توقیر شاہ اور پرویز خٹک نے بطور مشیر حلف اٹھا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز حکومت کے منصوبے: نئی ترقی یا پرانی پالیسیوں کی ری برانڈنگ؟

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیرِاعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس