Follw Us on:

اسرائیلی مظالم کے خلاف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی پوسٹ شیئر کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے ایک اجتماعی قبر بن چکا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی معصوم فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پوسٹ شیئر کردی۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ اسٹوری پر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے ایک اجتماعی قبر بن چکا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے دوبارہ شروع اور وسعت دے دی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کو زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے اور انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے باعث فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیں۔

فلسطینی شہریوں کو زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

واضح رہے کہ انجلینا جولی اداکارہ کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی 20 سال تک خیرسگالی کی سفیر اور نمائندہ خصوصی رہی ہیں۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق گزشتہ 18 ماہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ ایک لاکھ 16 ہزار 505 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہداء کی مجموعی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں ’غزہ ملین مارچ‘: ’افسوس، امریکا سے خوفزدہ طبقے نے سفارتخانے نہیں جانے دیا

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی زیر قیادت اسرائیل پر کیے گئے حملے میں کم از کم11399 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ 200 سے زائد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا گیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس