Follw Us on:

ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکا اور انڈیا دونوں ساتھ مل کر ترقی کریں، جے ڈی وینس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Jd vance

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ انڈیا اور امریکا کے درمیان ایک نئی، متوازن اور باہمی فائدے پر مبنی شراکت داری کا وقت آ چکا ہے۔

راجستھان کی سرزمین پر موجود وینس نے ایک پرجوش خطاب میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکا اور انڈیا دونوں ایک ساتھ مل کر ترقی کریں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب انڈیا اور امریکا کے ساتھ ایک فوری تجارتی معاہدے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ بھاری محصولات پر 90 دن کی مہلت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

وینس نے وزیراعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں تجارتی، دفاعی، اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دورہ زیادہ تر ذاتی نوعیت کا بتایا جا رہا ہے لیکن اس کے سیاسی اور معاشی اثرات غیر معمولی ہو سکتے ہیں۔

وینس کا کہنا تھا کہ “ہم ایسی شراکت چاہتے ہیں جو دونوں قوموں کے لیے جیت کا باعث ہو۔”

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں انڈین وزیراعظم کا ’غیرمعمولی‘ استقبال، نریندر مودی کس مشن پر ہیں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس