Follw Us on:

سستی بجلی محض ایک دعویٰ؟ کیا عوامی ردعمل حکومت کو جگا سکے گا؟

سوشل ڈیسک
سوشل ڈیسک

پاکستان، ایک ایسا ملک جو توانائی کے بحران میں پھنسا ہوا ہے۔ ایک طرف حکومت کے دعوے اور وعدے، اور دوسری طرف عوام بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات کے دوران ہر سیاسی جماعت نے بجلی 300 یونٹ تک مفت بجلی، قیمتوں میں 50 روپے تک کمی اور بلاتعطل فراہمی جیسے وعدے کیے، لیکن زمینی حقائق دعوؤں کے بالکل برعکس ہیں۔ دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے، عوام کو بجلی کے بلوں کی شکل میں نئے ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


،جہاں عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، وہیں حکومت اپنے مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ حکومتی وزراء کی تنخواہوں میں 35% اضافہ ہوا ، سرکاری افسران کو مفت بجلی، گاڑیاں، اور دیگر مراعات دی گئی جبکہ پارلیمنٹ میں وزراء کے سفر اور دیگر اخراجات کے لیے بھی اربوں روپے مختص کیے گئ ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز کے سوشل میڈیا ڈیسک کی پروفائل ہے۔

سوشل ڈیسک

سوشل ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس