Follw Us on:

دشمن کو ایسا سبق سکھائیں گے جو نسلیں یاد رکھیں گی، شیخ رشید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shiekh rasheed
پاکستان نے انڈٰیا کی بولتی بند کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈٰیا نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ داداگیری کی، مگر پاکستان نے حالیہ کارروائی میں اسے منہ توڑ جواب دے کر خاموش کروا دیا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ رات ثابت کردیا کہ یہ ایک زندہ قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم اسلام اور پاکستان کے لیے جیتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔‘‘

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ انڈٰیا میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کی زندگی کو اذیت ناک بنایا جارہا ہے مگر پاکستان کی 25 کروڑ عوام انڈیا کو ایسا سبق سکھائیں گے جو نسل در نسل یاد رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے تین روز سے عالمی طاقتیں صلح کی باتیں کررہی تھیں لیکن گزشتہ رات پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کرکے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

شیخ رشید نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اگر وقت آیا تو وہ خود سرحد پر جاکر کشمیری اور مسلمان بھائیوں کے ساتھ لڑنے سے گریز نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ’’ہم جئیں تو غازی، مریں تو شہید، اللہ سے دعا ہے کہ مجھے بھی شہادت کا موقع نصیب ہو۔‘‘

انڈیا کے رافیل طیاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی کامیابی کا حوالہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے کے دوران دو مرتبہ اس کی تیاری کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ ’’آج رافیل جیسے طیارے جے ایف 17 کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں۔‘‘

عمران خان کی رہائی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہیں اگر انصاف ہونا ہے تو پھر تمام جیلیں کھول دینی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کر دیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس