Follw Us on:

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کیسے ممکن ہوا؟ امریکی صحافی نے اندرونی تفصیلات بتا دیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak india
رابرٹسن نے کہاکہ پاکستانی میزائل حملوں نے انڈیا کو پیچھے ہٹنے اور بالآخر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر دیا۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کیسے ممکن ہوئی؟ اس حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے حیران کن انکشافات کر دیے۔

نک رابرٹسن کے مطابق پوری دنیا کئی دنوں سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کرانے کی کوششیں کر رہی تھی، لیکن کسی کو بھی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستانی ایئر بیسز پر حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور اور نہ رکنے والے میزائل حملوں کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں انڈیا کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

رابرٹسن نے کہاکہ پاکستانی میزائل حملوں نے انڈیا کو پیچھے ہٹنے اور بالآخر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر دیا۔

امریکی صحافی کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی اس قدر شدید اور منظم تھی کہ انڈیا کو اپنے فیصلوں پر نظرِ ثانی کرنی پڑی۔

مزید پڑھیں: پاکستان انڈیا سیز فائر پر پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل

رابرٹسن نے مزید بتایا کہ امریکی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں بالآخر پاکستان اور انڈیا نے فوری اور مکمل جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ یہ دعویٰ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جو عقل مندی اور دانائی کا مظاہرہ ہے۔

پاکستانی قیادت کی جانب سے بھی سیز فائر کو ایک سفارتی و عسکری کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ عالمی سطح پر اس فیصلے کو جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس