Follw Us on:

پاکستان نے انڈیا کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Opreation
پاکستان نے انڈیا کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا( فائل فوٹو)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے انڈیا کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کر دیاگیا جو کہ  6 اور 10 مئی کی کاروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔

حملوں کے نتیجے میں میں معصوم بچے، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں،مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں، رحمت، مدد اور نصرت پر شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مقام پہلگام میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کا الزام انڈیا نے پاکستان پر لگا دیا تھا ، اس حملے کو پاکستان نے نہ صرف مسترد کیا بلکہ شفاف تحقیقات کرانے کا کہا تھا ۔

انڈیا نے تحقیقات کیے بغیر ہی پاکستان کے مختلف شہروں میں مزائل داغ دیے تھے  اور وقفہ وقفہ سے انڈیا پاکستان میں ڈرون حملے کرتا رہا۔

پاکستان نے انڈیا کو سبق سکھانے کے لیے آپریشن بنیان مرصوص کا اعلان کیا تھا اور انڈیا پر جوابی کاروائی کی گئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس