Follw Us on:

بلوچستان سے ملنے والی لاشیں کس کی تھیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Balochistan incident
بلوچستان سے ملنے والی لاشیں کس کی تھی

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت ہوگئی، مقتولین کی شناخت پنجاب کے شہر پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہوئی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور سے منگل کی دوپہر چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایاکہ اسپتال میں مقتولین کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کر لی گئیں جن میں معین اور حذیفہ کا تعلق پنجاب کے علاقے پاکپتن جبکہ دو بھائیوں عمران علی اور عرفان علی کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

لیویز حکام کے مطابق مقتولین گیس باؤزر کے ڈرائیور اور کلینر تھے، انہیں چندروز قبل نوشکی میں احمد وال کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی میں چارافراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ انسانیت سوز اور قابل افسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس