Follw Us on:

سرگودھا: بااثر زمینداروں کا غریب نوجوان پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر، چار ملزمان گرفتار

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد
Landlords beating poor young
بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں متاثرہ نوجوان کو نہ صرف شدید جسمانی اذیت دی جا رہی ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

سرگودھا کے علاقے بھلوال میں بااثر زمینداروں کی جانب سے ایک غریب نوجوان پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں متاثرہ نوجوان کو نہ صرف شدید جسمانی اذیت دی جا رہی ہے بلکہ اسے بے بسی کی حالت میں رحم کی اپیل کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہی نوجوان اسی تنگ کے کپڑوں میں یہ بیان دے رہا ہے کہ یہ واقعہ دو سال پرانا ہے۔

واضح رہے کہ ان دونوں ویڈیوز میں تضاد کے باوجود پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث چاروں ملزمان کلیم شاہ، عدنان شاہ، امجد شاہ اور عقیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرریلوے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات: ’مریم نواز نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں

بھلوال صدر پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ “قانون کو ہاتھ میں لینے والے اب قانون کے شکنجے میں ہیں اور ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔”

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس