ایک چشم کشا اور شواہد پر مبنی 27 منٹ 51 سیکنڈ دورانیے کی دستاویزی فلم “معرکہ حق“ نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک منظرنامے میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
فلم میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتے ہوئے انڈیا کے گمراہ کن بیانیے کو منطقی اور ناقابل تردید شواہد کے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے۔
دستاویزی فلم یہ واضح کرتی ہے کہ پہلگام واقعہ انڈیا کی جانب سے رچی گئی ایک منظم سازش تھی جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کا حصہ تھی۔
بریکنگ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 18, 2025
معرکہ حق — ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری (دورانیہ:27 منٹ 51 سیکنڈ)
"معرکہ حق " 27 منٹ 51 سیکنڈ پرمشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم ہے جو مستند حقائق پر مبنی ہے
یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی… pic.twitter.com/k96VgXRloi
تاہم پاکستان نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انڈیا دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا اور جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت عالمی برادری کے سامنے کھول کر رکھ دی۔
معرکہ حق میں 10 مئی کو آپریشنبنیانمرصوص کے تحت پاکستان کی جانب سے دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی تفصیل سے پیش کیا گیا ہے جو انڈیا کے جنگی جنون کے مقابل ایک واضح پیغام بن کر ابھرا۔
فلم میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی بروقت فیصلہ سازی اور ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ افواجِ پاکستان کے پیشہ ورانہ ردعمل اور عوامی حمایت کو بھی مؤثر انداز میں دکھایا گیا ہے۔
یہ فلم نہ صرف جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو متاثر کرنے والے ایک اہم تاریخی لمحے کو محفوظ کرتی ہے بلکہ ناظرین کو حقائق پر مبنی غیر جانبدار تجزیے کے ذریعے واقعات کی اصل تصویر دکھانے کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: فنکاروں کے بعد انڈیا نے پاکستانی گانوں پر بھی پابندی لگا دی