Follw Us on:

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع، یہ سہولت کب تک میسر ہوگی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pm laptop scheme

نوجوانوں میں تعلیم کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کے لیے وزیراعظم پاکستان نے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کررکھی ہے۔لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلباء کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا ہے تاکہ وہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولت حاصل کر سکیں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق اس اسکیم کو ملک بھر کے طلباء کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ توسیع کا فائدہ ان طلباء کو ہوگا جو کسی وجہ سے پہلے مقررہ وقت پر درخواست نہیں دے سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سرزمین یا سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب بے رحم ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ اسکیم ملک بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل، اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں زیر تعلیم ایک لاکھ طلباء کے لیے ہے۔ درخواست دہندگان کو کم از کم 2.80 سی جی پی اے یا 60 فیصد نمبروں کا معیار پورا کرنا ہوگا۔ پہلے سال کے طلباء اپنے انٹرمیڈیٹ کے نمبرز دیں گے جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء اپنی سابقہ ڈگریوں کے نتائج پیش کریں گے۔

یہ اسکیم صرف ان طلباء کے لیے ہے جو فی الحال کسی پروگرام میں داخل ہیں۔ جو طلباء گریجویٹ ہو چکے ہیں، وہ اہل نہیں، چاہے انہوں نے اندراج کے دوران درخواست بھی دی ہو۔ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور انتخاب کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

Pm laptop scheme 2

اس میں کوٹہ سسٹم بھی شامل ہے جس کے تحت بلوچستان کے طلباء کے لیے 18 فیصد اور پرائیویٹ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء (ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) کے لیے 5 فیصد لیپ ٹاپ مختص ہیں۔

درخواست دینے کے لیے طلباء سرکاری ویب سائٹ www.pmyp.gov.pk یا ڈیجیٹل یوتھ ہب ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد ایک عارضی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی، جس پر اعتراضات یا شکایات کے لیے 15 دن کی مدت دی جائے گی۔ اعتراضات کے ازالے کے بعد حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔

حکومت اس منصوبے کو صرف لیپ ٹاپ کی تقسیم نہیں بلکہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ اور معیشت میں ان کی شمولیت کو بڑھانے کا ایک اسٹریٹجک قدم تصور کرتی ہے۔

اس کا مقصد تعلیم کے میدان میں مساوات، جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے طلباء کو تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا موقع ملے گا اور وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 مئی سے بڑھا کر اب یکم جون 2025 کر دی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس