Follw Us on:

جنرل سید عاصم منیرکی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، یہ انفرادی نہیں پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، آرمی چیف 

اظہر تھراج
اظہر تھراج
بلوچ قوم کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم پر دھبہ ہیں، آرمی چیف( فائل فوٹو)
پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف( فائل فوٹو)

حکومت پاکستان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وقافی کابینہ کے اجلاس میں مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق انڈیا کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر آرمی چیف کو ترقی دی گئی ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست

فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے اجلاس میں وزیراعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباددی ۔

مزید پڑھیں: سکھوں کے مقدس مقامات کے محافظ، گولڈن ٹیمپل پر حملے کا انڈین الزام مسترد کرتے ہیں، پاکستان 

اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔
کابینہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی۔ پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔


وفاقی کابینہ نے کہاکہ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔


وفاقی کابینہ نے کہا کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ان کی شاندار عسکری قیادت، جرآت، اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی۔


وزیرِ اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
حکومت نےائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیاہے ۔

Army


وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔
 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے ترقی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انفرادی نہیں پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں –

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی ، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل نہیں ہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو دوران تربیت بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا، تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بطور لیفٹننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران قرآن پاک حفظ کیا۔

عاصم منیر کا پروفائل انتہائی مضبوط ہے۔ انہوں نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں

عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے، وہ 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کواکتوبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی پھر انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا، جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ بنادیا گیا۔

عاصم منیر وہ پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جو ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں خفیہ اداروں کی سربراہی کر چکے ہیں۔

عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو )میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے۔

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس