محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے لحاظ سے اسلام آباد میں 12، لاہور میں 19، کراچی میں 24، پشاور میں 15، کوئٹہ میں 4، گلگت میں 6، مری میں 7 اور مظفرآباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جموں میں موسم ابر آلود اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 8، جموں میں 17، لیہہ میں منفی 3، پلوامہ اور بارہ مولہ میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔







