وزیراعظم شہباز شریف کی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جہاں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرداخلہ محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیرمقام، رانا ثناءاللہ، گورنر فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری، آئی جی اور کورکمانڈر پشاور بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مسلح افواج، پولیس اور عوام کی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نے شرکاء سے کہا کہ آپ کوصوبے کی پولیس، سیف سٹیز، سی ٹی ڈی کے لیےجو کچھ چاہیے وفاق دے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کی فیملیز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔







