دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس اچانک متاثر ہو گئی، جس کے باعث لاکھوں صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شکایات درج کروائیں، جس میں بتایا گیا کہ ایپ میں میسجز ڈلیور نہیں ہو رہے اور کچھ صارفین کو کنکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹس کے مطابق ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر ہزاروں صارفین نے واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ تاہم، ابھی تک واٹس ایپ یا اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: “سٹارلنک” کی پاکستان میں سروسز تاخیر کا شکار کیوں؟
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ سرورز کی خرابی یا کسی تکنیکی اپڈیٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے، تاہم سروس کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ سروس کی بحالی تک صبر کریں اور متبادل ایپس جیسے ٹیلیگرام یا سگنل استعمال کریں۔