اپریل 3, 2025 12:48 شام

English / Urdu

Follw Us on:

بیچ کی جگہ بِچ، اکیڈمی کو اشتہار میں غلطی مہنگی پڑ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
لاہوری اکیڈمی کی انگریزی مہارت، اشتہار میں سنگین غلطی پر سوشل میڈیا پراپنا مذاق بنا بیٹھے( فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان میں گزشتہ ایک عرصے سے تعلیمی اداروں پر سوالات اٹھ رہے ہیں، کبھی اساتذہ کی عدم دلچسپی تو کبھی تعلیمی اداروں کی من مرضیاں اکثر ہی سرخیوں میں رہتی ہیں، مگر اس بار ایک ایسے واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے، جو نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔

لاہور میں ایک اکیڈمی کا بازار میں آویزاں کیا گیا اشتہار سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا ہے، جس نے ہر شخص کی توپوں کا رخ اپنی جانب مبذول کردیا ہے۔ اکیڈمی کے بازار میں  آویزاں کیے گئے اشتہار میں انگریزی زبان کے ایک حرف کی غلطی نے معنی کو کیا سے کیا بنا دیا۔

اکیڈمی نے اپنے نئے “بیچ” (Batch) کے آغاز کا اعلان کیا، مگر اشتہار میں “بیچ” کی جگہ “بچ” (Bitch) لکھ دیا گیا، جو کہ انگریزی میں ایک غیر مہذب لفظ ہے جس کا معنی کتیا ہے۔ یہ غلطی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اس اشتہار کو پوسٹ کیا اور ساتھ کیپشن لکھا کہ’ لاہور میں کہیں دیکھا۔ کوئی بھی انگریزی زبان کے اسباق میں دلچسپی رکھتا ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ ‘پہلے میں نے سوچا کہ اکیڈمی چلانے والے نے اسے یہاں پوسٹ کیا ہوگا لیکن پھر میں نے بینر پڑھا۔ اب، مجھے لگتا ہے کہ اکیڈمی میں شامل ہونا میرے لیے اچھا خیال نہیں ہوگا۔’

Comment
byu/KleinBottle5 from discussion
inpakistan

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ اس کتیا میں پڑھنے جا رہے ہیں؟

Comment
byu/KleinBottle5 from discussion
inpakistan

ایک اور صارف نے لکھا کہ’ اپنے دفاع میں، وہ  صرف بولی جانے والی  انگریزی میں اچھے ہیں، اس لیے براہ کرم ان سے بھی صحیح لکھنے کی امید نہ رکھیں۔

Comment
byu/KleinBottle5 from discussion
inpakistan

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس