April 21, 2025 10:44 pm

English / Urdu

Follw Us on:

اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ نجی ہاسٹل میں فائرنگ سے قتل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اسلام آباد کے علاقے تھانہ رمنا کی حدود میں واقع ایک نجی ہاسٹل میں اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ 19 اپریل، ہفتے کے روز دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، جب ایک نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا اور لڑکی کے کمرے میں گھس کر اس پر گولیاں برسا دیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، طالبہ جیسے ہی کمرے سے باہر نکلی، حملہ آور زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا اور دیگر رومیٹس کو خاموش رہنے کا حکم دیتے ہوئے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ثقافت میں شامل چائے آخر پیدا کہاں ہوئی؟

گولیاں لگنے سے طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے وقت کمرے میں اس کی تین روم میٹس بھی موجود تھیں جن کے سامنے یہ لرزہ خیز قتل ہوا۔

مدعی مقدمہ، جو مقتولہ کا بھائی ہے، نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور نہ صرف زبردستی کمرے میں داخل ہوا بلکہ خوف کی فضا قائم کرتے ہوئے بلا جھجک اس کی بہن پر گولیاں چلائیں۔

تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس اندوہناک واقعے پر عوامی اور طلبہ حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں رہنے والی خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس