Follw Us on:

میٹا نے انسٹاگرام صارفین کے لیے مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ لانچ کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
میٹا نے انسٹاگرام صارفین کے لیے مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ لانچ کردی

جنوری 2025 میں کیے گئے اعلان کے بعد بالآخر میٹا نے اپنی نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ “ایڈیٹس” کو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔

انسٹاگرام کے لیے متعارف کی گئی یہ جدید ایپ بظاہر ٹک ٹاک کی مقبول ایڈیٹنگ ایپ “کیپ کٹ” کے لیے براہ راست چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔

‘ایڈیٹس’ ایک مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے جو اپنی نوعیت کے منفرد اور ایڈوانسڈ ٹولز سے لیس ہے۔

اس کا سب سے بڑا فیچر اس کا 10 منٹ کا ان ایپ کیمرا ہے جس کی مدد سے صارفین بہترین کوالٹی کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے فوراً انسٹاگرام پر شیئر کر سکتے ہیں۔

ایپ میں شامل گرین اسکرین ایفیکٹ، انسٹاگرام کا وسیع میوزک کیٹلاگ اور تخلیقی ویژول ایفیکٹس صارفین کے لیے ایک نیا تخلیق ظاہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل سرچ مارکیٹ پر قبضے کے لیے AI کا استعمال کر سکتا ہے، امریکی محکمہ انصاف

لیکن اصل فیچر تو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے لیس دو فیچرز نے کیا ہے “animate” اور “cutouts”۔

“animate” کے ذریعے صارفین صرف ایک تصویر سے ویڈیو بنا سکتے ہیں جبکہ “cutouts” کی مدد سے کسی بھی ویڈیو سے مخصوص فرد یا شے کو آسانی سے نکالنا ممکن ہو گیا ہے۔

یہ وہ فیچرز ہیں جو صرف ایک کلک کی دوری پر ہیں لیکن ویڈیو پروڈکشن کو ایک نئے معیار تک پہنچا دیتے ہیں۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے جنوری میں بتایا تھا کہ ‘ایڈیٹس’ ایک ایسی ایپ ہے جو نہ صرف ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے بلکہ تخلیقی ذہنوں کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم بھی ہے۔

ایپ میں “انسپائریشن” نامی ایک الگ ٹیب بھی شامل ہے جہاں نئے خیالات کے لیے مواد دستیاب ہوتا ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی آئیڈیاز کو منظم طریقے سے ٹریک کرتی ہے۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ ایڈیٹس کا موجودہ ورژن پہلا قدم ہے اور مستقبل میں مزید تخلیقی افراد کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس میں مزید جدید فیچرز شامل کیے جائیں گے۔

‘ایڈیٹس’ اس وقت ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی کی گوگل براؤزر کروم کو خریدنے کی پیش کش, کون سے نئے منصوبے آرہے ہیں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس