📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے 5 طیارے مار گرائے ہیں، انڈیا کے متعدد فوجی قیدی بنالیے گئے ہیں۔

انٹونیو گوتریس نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتی۔‘

ان کا کہنا ہے کہ انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ’انھیں لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل سرحد کے پار انڈین فوجی کارروائیوں پر بہت تشویش ہے۔‘

بی بی سی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار پاکستان میں انڈین فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔

احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا۔ دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، مریدکے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ کوٹلی میں بھی مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو شہری شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین حملوں میں ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔ انڈیا نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، انڈین حملے میں آٹھ پاکستانی شہید، جب کہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے سٹی 42 کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹینینٹ جنرل عاصم ملک کا امریکی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے، جس میں انڈین حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری ادارے بند کیے جائیں۔

نجی نشریاتی ادارے سٹی 42 کے مطابق پاکستان کے تباہ ہونے والے تیاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے، پاکستان نے انڈیا کا ایک رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔ پاکستان نے انڈیا کے دو ڈرون طیارے بھی مار گرائے ہیں۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں دشمن کی ہلاکتوں کی اطلاعات آئی ہیں، پیر کانٹی سیکٹر میں 40 انڈین فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاک فوج نے دشمن کے بھاگتے فوجیوں پر آرٹلری سے فائرنگ کی۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ہے، جس کے جواب میں دشمن کے 50 فوجی بدحواسی میں اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈین فضائیہ کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

ڈی جی آئی اایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈیا نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آگئی ہیں۔ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان نےآج بلوچستان میں سات جوان کھو دیے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک قربانیاں دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے خصوصی گفتگو ہوئے کہا ہے کہ انڈین جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سردار سلیم حیدر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کو اس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور وطنِ عزیز کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ انڈین جارحیت کا جواب دے رہی ہیں اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب نے بتایا کہ پاک فوج نے نہ صرف بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے حملے کو ناکام بنایا بلکہ انڈین رافیل طیارے کو مار گرایا، جو دشمن کے جنگی عزائم پر کاری ضرب ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، جو اس کی کمزوری اور گھبراہٹ کی عکاس ہے، تاہم افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کا ہنر جانتی ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رات کی تاریکی میں انڈیا کے بزدلانہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے جنگی جنون میں شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ایک شرمناک اور ناقابلِ قبول اقدام کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی الرٹ ہے اور اسلام آباد فائربرگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ مزید یہ کہ تمام اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام اسٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دے گیا ہے۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے صبح 10 بجے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی سرزمین کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی افواج ہر وقت تیار ہیں اور دشمن کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈیا کے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے خلاف اپنے جارحانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے، مگر پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ اس جنگی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے اور یہ بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

پی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں انڈیا کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اسکائی نیوز کے مطابق پاکستان نے انڈیا کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے انڈین حملے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شرم کی بات ہے ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف انڈیا کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا ہے کہ کوٹلی میں انڈین حملے میں دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان میں پانچ جگہوں کو نشانہ بنایا ہے، کوٹلی میں انڈین حملے میں دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، انڈیا نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

پی ٹی وی نیوز نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق انڈیا کے بزدلانہ حملے میں ایک معصوم بچہ شہید، جب کہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق بہاولپور میں مسجد سبحان میں حملہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈیا نے اس حملے میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انڈیا کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے، جس کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام و لاہور ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔


مکمل تفصیلات:

انڈیا نے اشتعال انگیزی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے پاکستان میں چھے مختلف مقامات پر 24 فضائی حملے کیے ہیں، جن میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے، کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈیا نے شرمناک حملہ کیا ہے، انڈیا کے اس حملے کا جواب دیا جائے گا، پاکستان وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا۔ انڈیا کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پاک فوج متحرک ہے، انڈین طیاروں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا گیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق انڈیا کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

انڈیا کے بزدلانہ حملے میں عبادت گاہیں اور شہری آبادی نشانہ، 8 شہید، جب کہ 35 زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر

انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حالیہ جارحیت کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور میں واقع مسجد سبحان اللہ پر حملے میں 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کوٹلی میں ایک مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

مریدکے میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 1 شہری شہید اور 1 زخمی ہوا۔اسی طرح مظفرآباد میں مسجد بلال پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک معصوم بچی زخمی ہوئی۔

اسی طرح شکر گڑھ میں ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچا، جب کہ سیالکوٹ کے نواحی گاؤں لوہاراں پر بھی حملہ کیا گیا تاہم وہاں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

پاک فوج کے ترجمان نے ان حملوں کو شرمناک اور بزدلانہ کارروائیاں قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا مؤثر اور مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

’آپریشن سندور‘ کے تحت نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا: انڈین حکومت

غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کے مطابق انڈین حکومت کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی مسلح افواج نے سات مئی کو پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ’دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن سندور شروع کیا۔‘

اس بیان کے مطابق’مجموعی طور پر نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، پاکستانی فوج کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

کب کیا ہوا اور ہم کیا جانتے ہیں؟

پاکستان کی مسلح افواج کے مطابق انڈیا نے پیر اور منگل کی درمیانی رات اپنی فضائی حدود سے پاکستان کے پانچ مقامات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جن میں بہاولپور، مریدکے اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے کوٹلی، مظفرآباد اور باغ شامل ہیں۔

پاک فوج ترجمان کے مطابق ان حملوں میں احمد پور شرقیہ میں 12 شہری زخمی ہوئے ہیں، جب کہ کوٹلی میں دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ فوج ہائی الرٹ پر ہے۔

انڈیا نے پاکستان میں تین مقامات بہاولپور، کوٹلی مظفرآباد پر میزائل حملے کیے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

دوسری جانب انڈین حکومت نے ان حملوں کو ‘آپریشن سندور’ کا نام دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان کے مطابق “پاکستانی فوجی تنصیبات کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔”

ان حملوں کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت متحرک ہو گئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں مشرقی سرحد پر انڈین جارحیت اور اس کے ممکنہ نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔

انڈیا کے اس حملے کا جواب دیا جائے گا۔ (فوٹو: فائل)

ادھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور انتظامی مشینری کو الرٹ کر دیا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ تمام کمرشل پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ایوی ایشن حکام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

انڈین حملے میں عام شہری نشانہ بنے، دہشتگردوں کے کیمپوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے: وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے انڈیا کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا نشانہ کسی بھی قسم کے دہشتگرد کیمپ نہیں بلکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے سویلین علاقے تھے، جہاں عام شہری، خواتین اور بچے متاثر ہوئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ’’یہ وہ علاقے ہیں جہاں کوئی دہشتگرد کیمپ نہیں۔ ہم کل صحافیوں کے ایک وفد کو وہاں لے جا رہے ہیں تاکہ وہ خود صورتحال کا مشاہدہ کر سکیں۔‘‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج متحرک ہے۔ (فوٹو: فائل)

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان ان حملوں کو کھلی جارحیت تصور کرتا ہے اور اپنی خودمختاری کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ’’ہم انڈین جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں، تاہم فی الحال آپریشنل تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔‘‘

عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’میری اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دو انڈین جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کیا گیا، حالانکہ پاکستان نے اس واقعے کی غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات میں شمولیت کی پیشکش کی تھی۔

‘ دنیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتی،‘ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار پاکستان میں انڈین فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ’انھیں لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل سرحد کے پار انڈین فوجی کارروائیوں پر بہت تشویش ہے۔‘

انٹونیو گوتریس نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتی۔‘

پنجاب بھر میں 7 مئی کو تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند، امتحانات ملتوی

حکومت پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 7 مئی 2025 (بدھ) کو پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز تمام بورڈز (BISEs) اور یونیورسٹی سطح کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

7 مئی 2025 (بدھ) کو پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔ (فوٹو: پنجاب حکومت)

نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے لیے جانے والے امتحانات اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے اور اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈائریکٹرز اور امتحانات کنٹرولرز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ طلباء اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔