Follw Us on:

آپریشن ’بنیان المرصوص‘، انڈیا کا کتنا نقصان ہوا، کب کیا ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

انڈیا کی جانب سے جارحیت کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن “بنیان مرصوص” (آہنی دیوار) کا آغاز کر دیا۔ اس آپریشن کے تحت پاکستانی مسلح افواج نے انڈیا کے کئی اہم اور حساس فوجی و دفاعی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جن میں ایئربیسز، میزائل سسٹمز، پاور گرڈز اور ملٹری انٹیلیجنس کے مراکز شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا اور ابتدائی حملے میں انڈیا پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا، جو 120 کلومیٹر رینج کے ساتھ جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستی کا حامل ہے۔

پاکستانی میزائل حملوں میں آدم پور، پٹھان کوٹ، ادھم پور، سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا اور اکھنور سمیت متعدد ایئربیسز تباہ کر دی گئیں۔ بیاس کے علاقے میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ اور راجوڑی میں انڈین ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز بھی نشانہ بنایا گیا۔ اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، دہرنگیاری میں آرٹلری پوزیشنز اور لائن آف کنٹرول پر کئی پوسٹس بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں: انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی کاری ضرب، ائیر بیسز تباہ کر دیں

ذرائع کے مطابق، پاکستان نے سائبر حملے کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد پاور گرڈ کو ناکارہ بنایا جبکہ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت متعدد بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔

علاوہ ازیں، پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپرسونک میزائلوں کے ذریعے ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا، جس کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی افواج نے انڈین فوجی سیٹلائٹس کو بھی جام کر دیا، جس سے ان کی مواصلاتی اور انٹیلیجنس صلاحیتیں متاثر ہوئیں۔

انڈین میڈیا نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرسہ ایئربیس تباہ ہو چکا ہے۔ پاکستان کی کارروائی نئی دہلی تک پہنچی جہاں کچھ فوجی اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان میں تین ایئربیسز پر میزائل داغے گئے تھے، جنہیں پاکستان کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ان میزائل حملوں کے الیکٹرانک شواہد موجود ہیں اور انڈیا کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص انڈیا کے جنگی جنون کے خلاف ایک واضح اور بھرپور پیغام ہے، اور اگر انڈیا نے مزید کوئی حرکت کی تو آئندہ اہداف اور بھی اہم ہوں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس