Follw Us on:

آغا خان پنجم پرنس رحیم کی پاکستان انڈیا کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Price rahim khan

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر آغا خان پنجم، پرنس رحیم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی باضابطہ پیشکش کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرنس رحیم نے اس حوالے سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں امن عمل کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرنس رحیم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ایک علیحدہ خط میں اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

پرنس رحیم نے اپنے خط میں پاک انڈیا تعلقات میں بگاڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مسئلہ پرامن طور پر حل ہوگا تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ ان کے والد پرنس کریم آغا خان، ماضی میں بھی پاک انڈیا کشیدگی میں ثالثی کے اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا کے 32 ہوائی اڈے 14 مئی تک بند، فضائی سرگرمیاں معطل

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس