Follw Us on:

شہری کا نواز شریف سے ملاقات کے لیے اخبار میں اشتہار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Nawaz sharif meting

شہری نے اخبار میں اشتہار دیا کہ وہ طویل مدت سے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کا خواہش مند ہے۔
نجی اخبار روزنامہ دنیا لاہور میں شہری کی جانب سے آج بدھ کو اخبار کے پہلے صفحے پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تصویر کے ساتھ اشتہار دیا گیا۔

اشتہار میں بڑے حروف میں ‘اپیل برائے ملاقات’ لکھا ہوا ہے۔ محمد صادق نامی شہری کی طرف سے دیے گئے اشتہار میں اپیل کی گئی میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق انڈین وزیر أرن شوری نے انڈین میڈیا کو ’شرمناک اور مجرمانہ‘ قرار دے دیا
شہری نے اشتہار میں لکھا کہ وہ اس سے پہلے 2014 میں بھی اپیل کر چکا ہے، اپیل برائے ملاقات سے اشتہار کا آغاز کرتے ہوئے اس نے لکھا کہ “میں محترم سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صاحب حکومت پاکستان کی قیادت میں ہونے والی ترقیاتی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور میاں صاحب کی مصروفیات سے مکمل ادراک رکھتا ہے اور ان کی قومی خدمات اور قیادت کو خراج تحسین پھی پیش کرتا ہوں”۔

اس نے مزید لکھا کہ “میں میاں محمد نواز شریف سے باضابطہ درخواست کرتا ہوں کہ مخصوص معاملہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے قیمتی وقت درکار ہے”۔

اشتہار کے آخر میں اس نے اپنا فون نمبر دیا اور اعتماد کا اظہار کیا کہ میاں صاحب کی بصیرت اور تجربہ رہنمائی کا باعث ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ درخواست پر غور کرنے اور ملاقات کے لیے موزوں وقت دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد صادق کا کہنا تھا کہ “وہ ملتان کے رہائشی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ذاتی وجوہات کی بنا پر ملنا چاہتا ہوں۔ 2014 میں بھی اشتہار دیا تھا لیکن تب نواز شریف وزیراعظم تھے تو ملاقات نہیں ہو سکی تھی اب پھر ملنا چاہتا ہوں میری ملاقات کروائی جائے”۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس