Follw Us on:

’اگر میری بیوی مجھے طلاق دے دے‘ فیس بک پرمنفرد بحث نے صارفین کو جکڑ لیا 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Man using fb
10 سال پہلے آپ نے مجھے بتایا تھا کہ میں بہت سارے گروپس میں ہوں۔ (فوٹو: گوگل)

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے اپنے ایک آفیشل پلیٹ فارم پر یہ جملہ پوسٹ کیا کہ “Ya can never be in too many Facebook Groups” جس کا مطلب ہے کہ آپ کبھی بھی بہت زیادہ فیس بک گروپس میں شامل نہیں ہو سکتے، جس کا مقصد بظاہر فیس بک گروپس میں شمولیت کو مثبت انداز میں پیش کرنا تھا، مگر ردعمل کچھ اور ہی نکلا۔

صارفین نے اسےوقت، توجہ اور ذہنی صحت سے کھلواڑ قرار دیا۔ متعدد افراد نے فیس بک پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ گروپس کی بھرمار نے ان کے نوٹیفیکیشنز، نیوز فیڈز نے ذاتی زندگی میں خلل پیدا کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ”سچ تو یہ ہے کہ میں اتنے زیادہ فیس بک گروپس میں ہوں کہ کبھی کبھی لگتا ہے، جیسے نیوزفیڈ کے لیے ٹور گائیڈ کی ضرورت ہے اور دائیں جانب وہ گروپ ہے، جس میں لوگ اپنے پودوں کے نام رکھتے ہیں!“

Social reactions 1
دائیں جانب وہ گروپ ہے، جس میں لوگ اپنے پودوں کے نام رکھتے ہیں۔ (فوٹو: فیس بک)

ایک اور صارف نے طنزیہ لکھا کہ ایک فیس بک گروپ ہے جسے “فیس بک گروپس سے کیسے بچنا ہے” کہا جاتا ہے۔

ایک اور فیس بک صارف نے پوسٹ کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 10 سال پہلے آپ نے مجھے بتایا تھا کہ میں بہت سارے گروپس میں ہوں، میرے پاس اس کا اسکرین شاٹ کہیں میموری کے طور پر ہے!

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب تک کہ ان میں سے کوئی پوچھے بغیر آپ کی شادی کی منصوبہ بندی شروع نہ کرے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی نازک معاملہ ہے، برطانیہ

کالی نامی ایک صارف نے لکھا کہ نہیں، لیکن فیس بک مجھے ریلز بند کرنے کی اجازت دے سکتا ہے، کلاس ایکشن زک سے پہلے میری زندگی برباد کرنا بند کرو۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے فیس بک گروپس اب میرے خاندان کے افراد سے زیادہ جانتے ہیں، اوہ ہمیں ایوارڈ دینا شروع کریں۔

Social reactions 2
مجھے فیس بک گروپس اب میرے خاندان کے افراد سے زیادہ جانتے ہیں۔ (فوٹو: فیس بک)

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہوگا اگر میری بیوی مجھے طلاق دے دے کیونکہ میں اکیلا بہت سے ساحل پر ہوں۔ اس کے برعکس ایک صارف نے لکھا کہ کیا کہہ رہے ہو؟ میں فیس بک کو ان انسٹال کرنے والا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا فیس بک کی پالیسیوں کو مزید سخت بنانے کا اعلان، ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟

واضح رہے کہ اگرچہ فیس بک کا یہ بیان ایک ہلکے پھلکے اشتہاری انداز میں پیش کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کے پیچھے ممکنہ کاروباری حکمت عملی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس