روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج بائنانس کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت 20 اگست کے بعد پہلی بار 70 ہزار ڈالر سے کم ہوئی۔
ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 52 منٹ پر بٹ کوائن کی قدر میں 2.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 69 ہزار 900 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا۔ بعد ازاں صبح 6 بج کر 9 منٹ پر بٹ کوائن کی قیمت 66 ہزار 910 ڈالر پر آگئی، جبکہ ایتھریم کی قیمت بھی 1.8 فیصد کمی کے بعد 1 ہزار 983.44 ڈالر ہوگئی۔
کوائن گلاس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر 125 ہزار 760 ٹریڈرز کی 901.89 ملین ڈالر مالیت کی پوزیشنز لیکویڈیٹ کردی گئیں۔
ان لیکویڈیشنز میں سب سے بڑا حصہ ہائپر لیکویڈ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا رہا، جہاں 317.88 ملین ڈالر مالیت کی پوزیشنز ختم ہوئیں۔
لیکویڈیٹ ہونے والی مجموعی رقم میں سے تقریباً 772 ملین ڈالر لانگ پوزیشنز جبکہ 129.8 ملین ڈالر شارٹ پوزیشنز سے متعلق تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے بڑا لیکویڈیشن آرڈر ہائپر لیکویڈ ایکسچینج پر بٹ کوائن اور ٹیتر کے تجارتی جوڑے (BTCUSDT) میں دیا گیا، جس کی مالیت 31.09 ملین ڈالر تھی۔
کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق پوری کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی مجموعی مالیت 2.36 ٹریلین ڈالر رہی۔
اس میں بٹ کوائن کا حصہ 1.41 ٹریلین ڈالر جبکہ ایتھریم کا حصہ 243.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔







