عرب نیوز کے مطابق ترک ایوانِ صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر اردوغان نے خلیجی خطے میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے امکانات روکنے، مذاکرات کو آگے بڑھانے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں دفاعی معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم صدر اردوغان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور قطر کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی برادرانہ دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے بھی مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ترک پارلیمان نے گزشتہ ہفتے اس معاہدے کی توثیق کی تھی، جس کے بعد ترکیہ کے لیے سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔ سعودی عرب کو یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔







