انڈین سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے آپریشن سندور کے حوالے سے مودی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت اپنے میڈیا کے ذریعے اس آپریشن کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کے مطابق حکومت نے پاکستان فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد کو چھپایا ہے۔
یشونت سنہا نے مزید کہا کہ حکومت اس آپریشن کو بہار کے انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گی۔
انہوں نے نریندر مودی، امت شاہ، ایس جے شنکر اور اجیت دوول سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق، حکومت عوام کو حقائق بتانے کے بجائے خاموش ہے اور جو اس آپریشن کی ناکامی پر سوال اٹھاتا ہے اسے غدار قرار دیا جاتا ہے۔
اس دوران اںڈین حکومت نے پاکستان کی جانب سے آپریشن سندور کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔
ان خبروں میں انڈین طیاروں کے مار گرائے جانے اور فوجیوں کے پکڑے جانے کی جھوٹی اطلاعات شامل تھیں۔ انڈین حکومت نے ان تمام دعووں کو مسترد قرار دیا ہے۔
یہ صورتحال انڈیا میں سیاسی اور فوجی سطح پر شدید بحث کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔